5سال میں 3258خواتین اغوا، 452بازیاب نہ ہوسکیں
ہائیکورٹ میں کیسز بارے رپورٹ پیش،بازیابی کیلئے اقدامات کیے جارہے :پولیس
لاہور (کورٹ رپورٹر )پنجاب میں 5 برسو ں کے دوران 3 ہزار 258 خواتین کے مبینہ گمشدگی،اغوا اور لاپتہ ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے تاحال 452 خواتین کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے خواتین سے متعلق گزشتہ5سال کی رپورٹ جمع کروا دی گئی،پولیس نے 2021 سے نومبر 2026 تک لاپتہ خواتین اور بازیابی کی رپورٹ پیش کی جسکے مطابق 2021 سے 22 اپریل 2026 تک پنجاب میں 3 ہزار 258 خواتین کے گمشدگی اور مبینہ اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے ،22 اپریل سے یکم جون تک ایک ہزار 405 خواتین کو بازیاب کرایا گیا،یکم جون سے 4 نومبر تک مزید ایک ہزار 401 خواتین بازیاب ہوئیں،مجموعی طور پر2 ہزار 806 خواتین بازیاب، پنجاب میں تاحال 452 خواتین کی بازیاب کروانا باقی ہیں۔پولیس کے مطابق 2021 سے 2025 تک اغوا اور لاپتہ ہونیوالی 452 خواتین کی بازیابی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور انکے کیسززیرِ التوا ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments