پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ناقص کھانے پر 4فود یونٹس سیل
کمپنیوں کی بوتلوں کی جعلی لیبلنگ کی گئی تھی ،100کلو مرچ پاؤڈر تلف
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سوڈا واٹر،بیکری مصنوعات،مصالحہ جات سمیت دیگر خوراک کی چیکنگ ناقص کھانے پر 4فود یونٹس سیل کردیئے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ناقص اجزا استعمال کرنے پر102لٹر سوڈا واٹر،1083ساشے گٹکا،100کلو مرچ پاؤڈر،15کلو کلونجی،15کلو سرکہ تلف کیا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران 15لٹر رینسڈ آئل بھی برآمد کرلیا جبکہ سوڈا واٹر چیکنگ کے دوران ناصر سوڈا واٹر،اقبال سوڈا واٹر کو دوسری کمپنیوں کے نام پر بوتلوں کی جعلی لیبلنگ کرنے پر سیل کردیا گیا ،یوسف بیکرز وہاڑی کو گندی مشینری کے استعمال،ڈی ایم فوڈز کو دوسری کمپنیز کے نام پر برانڈنگ کرنے اور زائدالمیعاد اشیا فروخت کرنے پر سیل کیا گیا ۔