نشتر ہسپتال، کینسر وارڈ مکمل، مشینری کی تنصیب شروع، آئندہ ماہ افتتاح
منصوبہ 65کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا،مئی میں کینسر وارڈ کو مریضوں کیلئے فعا ل کر دیں گے ،افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کر یں گی : انتظامیہ نشتر ہسپتال
ملتان ( نیوز رپورٹر )نشتر ہسپتال میں پینسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے کینسر وارڈ کا منصوبہ مکمل ہوتے ہی مشینری کی تنصیب شروع کر دی گئی جس کا افتتاح آئندہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی‘نشتر ہسپتال ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کینسر وارڈ کا سنگ بنیاد رکھا لیکن سابقہ دور حکومت میں منصوبے کو مکمل کرنے کے حوالے سے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے منصوبے کے تخمینہ لاگت میں بھی پانچ کروڑ روپے کا ا ضافہ ہو ا لیکن موجودہ صورتحال میں منصوبے کو مکمل کر کے مشینری کو نصب کرنیکا کام شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مئی میں کینسر وارڈ کو مریضوں کیلئے فعا ل کر دیں گے جس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کر یں گی ۔