نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب تقریبا ًمکمل

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل گراؤنڈ   میں فلڈ لائٹس کی تنصیب تقریبا ًمکمل

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کالج و ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طلبا و طالبات کو صحت افزاء غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تحریک دینے اور اس حوالے سے سہولیات دینے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی قیادت میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے

ملتان(نیوز رپورٹر)بوائز ہاسٹل گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ بوائز ہاسٹل کے جاگنگ ٹریک کی تزین و آرائش کرنے کے حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی جانب سے 4رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔جس کے چیئر مین ڈاکٹر محمد کامران صدیقی ہیں کمیٹی کو تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں