پٹرول پمپ کے سامنے جانور بیچنے والے بیوپاری پرتشدد،رقم چھین لی

پٹرول پمپ کے سامنے جانور بیچنے  والے بیوپاری پرتشدد،رقم چھین لی

نادرن پائی پاس ملتان پر مویشی بیچنے آئے بیوپاری کو تشدد کا نشا نہ بنا دیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کے مطابق کبیر والا سے آئے بیوپاری منور حسین کو پٹرول پمپ کے سامنے مویشی پیچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ نجی پیٹرول پمپ کے افراد نے بیوپاری منور حسین کو لاٹھیوں اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس کے آنے پر ملزم فرار ہوگئے ۔بیو پاری منور نے الزام عائد کیا کہ اسے رسیوں سے باندھ کر مارا گیا اور 4 لاکھ روپے بھی چھین لئے گئے ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں بیوپاری اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں