پنجاب کی 138بارز کو قانون کی کتب کی فراہمی ایک احسن قدم :جسٹس شہباز علی رضوی

پنجاب کی 138بارز کو قانون  کی کتب کی فراہمی ایک احسن  قدم :جسٹس شہباز علی رضوی

ملتان(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے چیئرمین پی ایل جے کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد ارشد مہار کی قیادت میں پنجاب بار کونسل کے وفدسے ملاقات کر تے ہوئے۔

کہا کہ پنجاب بار کونسل کی پی ایل جے کمیٹی کی طرف سے پنجاب کی 138بارز کو قانون کی کتب کی فراہمی ایک احسن قدم ہے جو قابل ستائش ہے بار اور بنچ کا بنیادی مقصد وکلاء کی گرومنگ اور کتاب کی لانا ہے جسے ہمیں ذمہ داری سمجھتے ہوئے پورا کرنا ہوگا وفد میں ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر حسین سنڈھل،ملک طارق نوناری،سجادحسین ٹانگرہ، سید جعفر طیار بخاری،خواجہ قیصر بٹ،اعجاز خان گورمانی،چوہدری شفقت محمود،عمران اشرف بودلہ،لاء آفیسر احتشام الحق،رانا اقبال نون،ملک اقبال ثاقب،ندیم احمد تارڈ شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں