نوسرباز خاتون سے طالبعلم بازیاب

 نوسرباز خاتون سے طالبعلم بازیاب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نوسرباز خاتون سے آٹھویں کلاس کے طالبعلم کو بازیاب کرا لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ بستی شیخاں کی رہائشی نوسرباز خاتون سونیا بی بی نے کوٹ ادو کے رہائشی تہذیب گاڈی جو کہ آٹھویں کلاس کا طالبعلم تھاکو نکاح کاجھانسہ دیا ،بعدازاں اس سے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے طلب کئے اور اسے اپنے پاس محبوس رکھا ہوا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرکے آٹھویں کلاس کے طالب علم تہذیب گاڈی کو اس کے گھر سے برآمد کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں