ورکرز کنونشن، ن لیگ کے قافلے رواں دواں رہے

ورکرز کنونشن، ن لیگ کے قافلے رواں دواں رہے

ملتان ( کرائم رپورٹر )ن لیگ کے قافلے رواں دواں رہے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔

 صوبائی حلقہ 215 کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی کی قیادت میں رشید آ باد چوک سے شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل کی قیادت میں ملتان کینٹ سے خواتین کارکنان کے بڑے قافلے نے شرکت کی جس میں سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم،ماریہ علی،مدیحہ شیخ،نسیم زہرہ،نبیلہ تارڑ،فضہ اعوان،رقیہ مغل،مسز رحمان،زونی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔رجوانہ ہاؤس سے مریم نواز کے استقبال اور ورکرز کنونشن میں شرکت کے موقع پر ریلی کی قیادت آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ ،اعجا زرسول رجوانہ،عثمان خان بابر نے کی ،انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری سلیم کمبوہ کی قیادت میں ریلی گلشن مارکیٹ سے شروع ہوکر عبدالوحید آرائیں کے ڈیرہ پر پہنچ کر ایک بہت بڑے قافلے کی شکل اختیار کر گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں