وارداتیں ،شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے

وارداتیں ،شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں دو ملزموں نے اسلحہ کے زور پر عباس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزموں نے عمران سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ، تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم چور نے شاہد کا موبائل لے اڑا ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ریاض اور رمضان کے موٹر سائیکل چور لے اڑے ، تھانہ بہا الدین زکریا کے علاقے میں عمران کاموٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں