شہراولیا میں پی ایس ایل کا جنون،ہاؤس فل کابورڈ لگ گیا

شہراولیا   میں   پی  ایس   ایل   کا   جنون،ہاؤس   فل  کابورڈ  لگ  گیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)شہر اولیا میں پی ایس ایل کا جنون ، ہائوس فل کا بورڈ لگا گیا،افتتاحی پروگرام اور پہلے میچ کے 24ہزار ٹکٹ صرف 12 گھنٹے میں فروخت ہو گئے۔

ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا، شائقین کو باقی میچوں کی ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے پا کستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ میں ملتانیوں کی دلچسپی نے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے پہلے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے اور باقی چار میچوں میں بھی ہاؤس فل کا بورڈ لگ گیا ایونٹ کے پہلے میچ کے 24ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ، فروخت کنندہ ویب سائٹ نے پہلے میچ کے مزید ٹکٹس نہ ہونے پر معذرت کرلی ہے ۔ان ٹکٹس میں وی وی آئی پی انضمام الحق انکلوژرکی ٹکٹ کی قیمت 18 ہزار روپے تھی، اس کے علاوہ فضل محمود ، عمران خان انکلوژر کی 6 ہزار، وسیم اکرم اور الٰہی برادرزکی 2 ہزار روپے ، جبکہ جاوید میاں داد اور ظہیر عباس 3،3 ہزار روپے جبکہ مشتاق احمد انکلوژر کی ٹکٹ کا ریٹ 1ہزار روہے رکھا گیا تھا۔وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ فروخت کے لئے رکھی ہی نہیں گئی ہیں۔تمام ٹکٹ صرف بارہ گھنٹے میں فروخت ہو گئے اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کو باقی میچوں کی ٹکٹوں کی خریداری میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یاد رہے کہ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔دوسری طرف شہریوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ متوسط طبقے کے لئے بھی ٹکٹ رکھے جائیں اس قدر مہنگے ٹکٹ غریب اور متوسط آدمی برداشت نہیں کرسکتا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں