مفت آٹا میسج کے باوجود انتظامیہ خواتین کو ٹرخانے لگی

مفت آٹا میسج کے باوجود انتظامیہ خواتین کو ٹرخانے لگی

ٹاٹے پور( نامہ نگار)ٹاٹے پور میں مفت آٹا پوائنٹ پر آٹا وصولی کے بغیر انتظامیہ آٹا وصولی کے میسج کا کہہ کر ٹرخانے لگے ، کئی نادار خواتین آٹا لینے سے قاصر ہو گئیں ہیں۔

تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور میں بننے والہ مفت آٹا پوائنٹ پر جن افراد کو آٹا مفت کے میسج آئے ہیں ان میں کئی خواتین آٹا لینے کے لئے پوائنٹ پر گئیں تو ان کو انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کا مفت آٹے کا تھیلا نکل چکا ہے ، اب آپ کو ایک ہفتے بعد ملے گا۔ ٹاٹے پور میں مفت آٹا نہ ملنے کی شکایت عام ہو گئیں ہیں ، مستحق خواتین اور شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم کئی کئی گھنٹے قطار میں لگے رہتے ہیں لیکن بعد میں ہمارے آٹے کے مفت تھیلے کے نکلنے کا کہہ کر ٹرخایا جارہا ہے ۔ انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں