بارش و ژالہ باری، گندم،مکئی،سورج مکھی ، چارہ کی فصلیں تباہ

بارش و ژالہ باری، گندم،مکئی،سورج مکھی ، چارہ کی فصلیں تباہ

میلسی (نامہ نگار )میلسی میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے گندم،مکئی،سورج مکھی اور چارہ کی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں ،حکومت کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے ۔

تفصیل کے مطابق انجمن کاشتکاران تحصیل میلسی کے صدر ملک کبیر خان نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے گندم،مکئی،سورج مکھی اور چارہ کی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں۔کاشتکاروں کی فصلوں کا نقصان پچاس فیصد سے سو فیصد تک ہوا ہے ۔کسانوں کی جمع پونجی کی امید ختم ہوکر رہ گئی ہے ۔طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے کئی مکانات بھی منہدم ہو چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر شفاف سروے کرایا جائے ،کسانوں اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ متاثرہ کاشتکار معاشی طور پر بحال ہو سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں