انٹرکالجیٹ چیمپئن شپ ،پنجاب کالجز نے میدان مار لیا

انٹرکالجیٹ چیمپئن شپ ،پنجاب کالجز نے میدان مار لیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)انٹرکالجیٹ چیمپئن شپ ملتان بورڈ 2022-23 پنجاب کالجز نے میدان مار لیا۔پنجاب کالج فار بوائز 75 پوائنٹس کے ساتھ۔۔

 اوور آل بوائز سپورٹس چیمپئن اورپنجاب کالج فار گرلز 45پوائنٹس کے ساتھ اوور آل گرلز سپورٹس چیمپئن ٹرافی کا حقدار پایا۔ملتان بورڈ کے تحت بوائز کے لیے 22گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کالج 12گیمز میں پہلی، 9 میں دوسری اور 1 میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہا۔ گرلز کیلئے کل 10گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کالج فار گرلز 5 میں پہلی، 4 میں دوسری اور 1گیم میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کالج نے انٹرکالجیٹ بورڈ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز 19ویں مرتبہ اپنے نام کیا۔ اس سلسلے میں ملتان بورڈ میں تقریب ہوئی ، مہمان خصوصی سیکرٹری ایچ ای ٖڈی جاوید اختر محمود تھے ۔ چیئرمین بورڈ حافظ قاسم ،سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ایسے مقابلے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھارپیدا کرتے ہیں۔سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے کہاکہ وقت کی قدر کریں اور اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ،محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ مہمان خصوصی نے ٹرافیاں تقسیم کیں،اوورآل ٹرافی پنجاب کالج ملتان ،دوسری پوزیشن کی ٹرافی سنٹرل کالج ملتان ، تیسری پوزیشن کی ٹرافی گورنمنٹ کالج بورے والا نے حاصل کی ،تقریب کے اختتام پر چیئرمین بورڈ ،سیکرٹری بورڈ نے مہمان خصوصی کو اعزازی پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں