تمباکو نوشی انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے :ریحان عباس

 تمباکو نوشی انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے :ریحان عباس

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر حج ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں 80 لاکھ افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجوہات کی بنا پر انتقال کرجاتے ہیں تمباکو نوشی انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل ہے۔

 معاشرے میں استعمال ہونے والا سب سے عام نشہ سگریٹ ہے ، بدقسمتی سے اسے نشہ ہی نہیں سمجھا جاتا مگر در حقیقت یہ ایک سنگین بیماری ہے جوانسان کو موت کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہے ۔ عالمی یومِ انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا کہ دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک ارب دس کروڑ تک پہنچ گئی ہے یہی نہیں بلکہ سینکڑوں ارب روپے کا ٹیکس بھی چوری ہورہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمن کاکہناتھاکہ تمباکو نوشی سے پندرہ مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں جس میں پھیپھڑوں کا کینسر اور دل کا دورہ سر فہرست ہے اس کے باوجود لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ پاکستان میں سگریٹ و تمباکو استعمال کرنے والے افراد کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس اضافے کا بڑا سبب نوجوان طبقہ ہے جو شوقیہ طور پر سگریٹ نوشی کرتے ہیں ۔اس موقع پر طلبا و طالبات حجاب فاطمہ، علیشہ، محمد طلحہ ظفر اور مدثر آزاد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر کالج سے مین شاہراہ تک شعوری آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں