ایک دن میں 71بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

ایک دن میں 71بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے 71صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

 76ہزار724 یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ24ہزار روپے جرمانہ کیاگیاجبکہ2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق30مئی کو ملتان سرکل میں 18 چوروں کو639500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 4بجلی چوروں کو16000روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں6صارفین کو 206240  روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 6 صارفین کو315000 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 6صارفین کو 449300روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 23 بجلی چوروں کو 485000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 3صارفین کو55000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،خانیوال سرکل میں5بجلی چوروں کو 258038 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں