سکولوں کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی رپورٹ طلب

سکولوں کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی رپورٹ طلب

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے سکولوں کی اراضی پرقبضہ کرنیوالوں کی رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سکولوں کی سینکڑوں ایکٹر اراضی پر ناجائزقبضہ ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ سکولز نے تمام ڈپٹی کمشنرزاور سی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ صوبے کہ 122سکولوں کی اراضی پر قابضین بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں کو غیرنصابی سرگرمیاں کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے اس کے علاوہ طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے مزید اراضی کی ضرورت ہے اس لئے ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے جو سکولوں کی مکمل تفصیل تیار کرے جس میں سکول کے نام پر الاٹ اراضی کی تفصیل اور اس کی جتنی اراضی پر قبضہ ہے اس کی تفصیل درج ہو اس کے ساتھ ساتھ سکول کی اراضی کی فرد ملکیت ، گرداروی رپورٹ ، عکسہ شجر،سکولوں کانقشہ ، بھی ساتھ لگایا جائے ۔ مراسلے میں کہاگیاہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لئے تمام افراد اپناکردار ادا کریں اور 30 جون تک یہ تفصیل اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے تاکے یہ اراضی تعلیمی منصوبے کے لئے رکھی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں