جدیدسگنل سسٹم کا 4سالہ منصوبہ 10سال میں بھی نامکمل

جدیدسگنل سسٹم کا 4سالہ منصوبہ 10سال میں بھی نامکمل

ملتان(خبرنگارخصوصی)لودھراں سے شاہدرہ تک جدید سگنل سسٹم 10 سال بعد بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔۔۔

 ریلوے حکام کی جانب سے بڑھتے ہوئے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سگنل سسٹم کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، منصوبے کے تحت سویڈن کی ایک کمپنی کا ٹھیکہ الاٹ کیا گیا جس نے مالی سال 2013-14 میں لودھراں سے اس منصوبے کا آغاز کیا۔ منصوبہ 4برسوں میں لودھراں سے شاہدرہ تک مکمل ہونا تھا لیکن مختلف رکاوٹوں کے باعث اس منصوبے کو صرف چیچہ وطنی تک ہی مکمل کیا جا سکا اور آج تک یہ منصوبہ نامکمل ہے ۔ منصوبے کا قیمتی سامان ریلوے کے مختلف سٹیشنوں اور گوداموں میں پڑا ہے ، جس کے چوری ہونے کی شکایات بھی منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ اسی طرح لودھراں سے چیچہ وطنی تک یہ جدید سسٹم تو موجود کے مگر کئی نقائص سے دوچار ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ نامکمل جدید سسٹم بھی ناقص حکمت عملی، غیر تربیت یافتہ افسروں اور سٹاف کی کمی کے باعث ناکامی سے دوچار اور محکمہ ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں