بارشیں:جہانیاں میں تالاب کا منظر،شہری گھروں میں محصور

بارشیں:جہانیاں میں تالاب کا منظر،شہری گھروں میں محصور

جہانیاں(نامہ نگار)دو روز سے مسلسل بارش کے باعث جہانیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔شہری گھروں میں محصور ہو گئے ۔

بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ،نشیبی علاقوں میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر اور گردونواح میں گزشتہ دو دن سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں جمع ہونے کی وجہ سے راہگیروں اور اہالیان علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گلیوں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔دکانوں کے سامنے پانی جمع ہونے سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے مگر سست روی کی وجہ سے اکثر علاقوں سے پانی کی نکاسی ممکن نہ ہو سکی ہے ۔ غلہ منڈی ،سبزی منڈی،ملتان روڈ،جنرل بس سٹینڈ ،جلال آباد،رحیم شاہ روڈ، سیال آباد میں جگہ جگہ کھڑا پانی تالابوں کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں