ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال

ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال

جہانیاں(نمائندہ دنیا ) ٹھٹھہ صادق آباد روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ، بارش نے سب انجینئر اور ٹھیکیدارکی کرپشن کا پول کھول دیا ۔

نہری کھال زمین بوس ہونا شروع ہو گئی ۔سڑک بھی ٹونٹے لگی، روڈکی تعمیر میں پتھر کے بجائے اینٹوں کی روڑی کا استعمال کیا گیا، روڈ کے ساتھ کھالے کی تعمیر میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کیا پانی دکانوں میں داخل ہورہا ہے ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کا پل 14 تا ٹھٹھہ صادق آباد 16کلومیٹر روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے ۔ بارش نے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کی کرپشن کا پول کھول دیا۔دکانداروں کا کہنا تھاکہ کئی سالوں سے یہ روڈ علاقہ کی عوام کے لئے درد سر بنا رہا۔ روڈ کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوا اور درجنوں لوگ معذور ہوئے ۔ کئی سالوں کے انتظار کے بعد حلقہ کے عوام کو یہ روڈ ملا ہے اور اب اس کی تعمیر میں ٹھیکیدار اور سب انجینئر کی جانب سے ناقص میٹریل کا استعمال کرکے کرپشن کی جارہی ہے ۔ شہریوں بشیر احمد، عدیل، فیصل، عدنان، عمران اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور محکمہ اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں