پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے اورفروخت کا دھندہ عروج پر

پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے اورفروخت کا دھندہ عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں پھلوں کو کیمیکل لگا کر پکانے اور کیمیکل رنگ لگا کر فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

خانیوال شہر وگردونواح میں پھلوں کا کارروبار کرنیوالے دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے پھلوں کو انجکشن لگا کر اور رنگ کرکے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ، آم کی تیاری میں کیمیکل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ دیگر پھلوں کی تیاری میں بھی کیمیکل کا استعمال جاری ہے ۔ماہرین صحت کے مطابق ان پھلوں کا ذائقہ قدرتی طور پر تیار ہونیوالے پھلوں سے مختلف ہوتا ہے ۔اور یہ پھل انسانی صحت کے لئے فائدہ مند بننے کے بجائے جگر اور معدہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شہریو ں یوسف،اسماعیل، اکمل، محمد جنید و دیگر نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں