ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حجام کو گولی مار دی،موٹر سائیکل ، موبائل چھین کر فرار

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر حجام کو گولی مار  دی،موٹر سائیکل ، موبائل چھین کر فرار

میلسی(نامہ نگار )ڈاکوؤں نے حجام سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا،مزاحمت پر اسے گولی مار کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ مظفر ۔۔

کا رہائشی ملک رضوان ٹریڈ سنٹر میلسی میں اپنی حجام کی دکان بند کرکے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا ۔ کہروڑپکا روڈ اڈہ بٹھی والا کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے اسے روک لیا۔ ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا۔مزاحمت پرڈاکو ملک رضوان کو گولی مار کر فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں