مظفرگڑھ ، اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

مظفرگڑھ ، اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، سٹی رپورٹر)پنجاب ٹیچرزیونین مظفرگڑھ وکوٹ ادو نے ضلعی صدرامام دین ملک کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں۔۔

 پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔ ضلعی صدرامام دین ملک اوردیگر یونین عہدیداروں جمشید اختر بابر، عبدالغفار کاکڑ، امجد شیروانی،سہیل قادرعبدالستار،رانادلبر،عبدالمجید و دیگر اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیلز ریوائزکئے جائیں،میڈیکل،ہاؤس رینٹ،کنونس الاؤنس میں دوسوفیصداضافہ کیاجائے ۔ پی ایس ٹی اورای ایس ٹی اساتذہ کوسکیل 16،ایس ایس ٹی کوسکیل17،ایس ایس اورہائی سکول کے ہیڈماسٹرکوبنیادی سکیل 18دیاجائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شادی گرانٹ پانچ لاکھ اورتجہیزوتکفین گرانٹ ایک لاکھ کی جائے ۔ضلعی صدرامام دین ملک نے کہا اگرحکومت نے مطالبات نہ مانے تو8جون کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان بھرکے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین دھرنادیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں