کوٹ ادو مویشی منڈی میں جگاٹیکس عروج پر،سہولیات کا فقدان

کوٹ ادو مویشی منڈی میں جگاٹیکس عروج پر،سہولیات کا فقدان

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو ضلع کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جگاٹیکس عروج پر ہے ۔بڑے جانور کا 500 روپے اور۔۔

چھوٹے جانورکا 100روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ،پارکنگ والوں کی لوٹ مار بھی جاری ہے ۔بھاری ٹیکس لینے کے باوجودبھی سہولیات کا فقدان ہے ۔ پانی اور سایہ کا بھی انتظام نہیں۔ بیو پاری گرمی کی شدت سے نڈھال ہو رہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق ضلعی مرکز کوٹ ادو میں پرائیویٹ اراضی پر قائم سب سے بڑی مویشی منڈی میں ٹھیکیدار نے جگا ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے اور مویشی منڈی میں داخل ہونے والے بڑے جانور کا 5سو روپے اور چھوٹے جانور کا ایک سو روپے سہولت دینے کی مد میں لیا جاتا ہے جبکہ سہولت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ۔منڈی مویشی میں چھوٹی گاڑی داخل ہونے پر 15سو روپے بڑی گاڑیوں کا 25سو سے ہزار روپے الگ سے لیا جارہا ہے ۔بیوپاریوں اورشہریوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ بڑے مظالم ہو رہے ہیں ،بڑے چھوٹے جانوروں کا ٹیکس سمیت موٹر سائیکل سٹینڈ پر 30 روپے پرچی لی جارہی ہے ،بھتہ وصول کر کے ہماری جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ۔انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں