بس سٹینڈکی کوٹ ادوشہر سے باہر منتقلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست ،فریقین کونوٹس

بس سٹینڈکی کوٹ ادوشہر سے  باہر منتقلی کیلئے ہائیکورٹ میں  درخواست ،فریقین کونوٹس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)شہرکے وسط میں قائم جنرل بس ویگن سٹینڈکی منتقلی کیلئے سماجی تنظیم کی جانب سے لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائرکردی گئی،فریقین کونوٹس جاری کردئیے گئے ۔

فلاحی تنظیم اصلاحی اتحاد کے چیئرمین طلحہ بشیر کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل کوٹ ادو شہر کے وسط میں قائم جنرل بس ویگن سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک جام اورحادثات معمول بن چکے ہیں،بہت جلد اس محاذ پرعوام کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں