نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اورقیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکو دلاور حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی و موبائل فون ،جلیل آباد میں اسامہ قبال سے دو لاکھ دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون ،نیو ملتان میں عمر سے 50 ہزار روپے کا موبائل فون،ہ ارشد سے 45 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں شفیع اور اورنگزیب سے نقدی وموبائل فونز،قادر پور راں میں جاوید ، گلگشت میں اشفاق سے موٹر سائیکلیں ،نقدی وموبائل فونزچھین کر فرار ہوگئے ۔ مظفر آباد میں ٹرک سے راشد محمود کا 10 لاکھ روپے کا سامان ، راجہ رام میں عابد کے گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا ، رمضان کے گھر سے 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے مویشی، جلال پور میں ظہور کے گھر سے بھی لاکھوں روپے کے جانور ، ساجد کی دکان سے 70ہزار روپے نقدی اور سامان جبکہ بہائالدین زکریا میں حنیف ،کوتوالی میں آصف ،الپ میں غلام یاسین ،کینٹ میں اسد اور احمد کے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں