گیس کی غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ برقرار ، چولہے ٹھنڈے پڑگئے

 گیس کی غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ برقرار ، چولہے ٹھنڈے پڑگئے

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)شہر و گردونواح میں گیس کی غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ برقرار ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔۔۔

 سکول جانے والے طلبا و طالبات سمیت والدین کو دشواری کا سامنا ،ایس ڈی او سمیت تمام عملہ چھٹیوں کی موجوں میں مصروف ، سائلین دفتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ لال باغ ، جاوید شاہ ڈیرہ ، پنساری والا و دیگر علاقوں میں گیس بند ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے دفتر کی جانب سے گیس کی فراہمی کے لیے کوئی شیڈول تک جاری نہیں کیا گیا، صبح ، دوپہر ہو یا شام کھانے کے وقت میں گیس نہیں ہوتی جس سے سکول جانے والے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سروے پر آنے والی ٹیم کو گیس کی شکایت کی مگر ان کی جانب سے کمپریسر لگانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد دوسری ٹیم آ کر جرمانہ اور کنکشن منقطع کرنے کے بعد میٹر ساتھ لے جاتی ہے ، دفتروں کے تالے لگے ہوئے ہیں ،کوئی شکایت سننے والا نہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں