جرائم پیشہ 2گینگ کے 4ارکان گرفتار،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

جرائم پیشہ 2گینگ کے 4ارکان گرفتار،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ جھال سیال کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،رابری، نقب زنی موٹر سائیکل چور 2 گینگ ہائے کے 4 ممبران کو گرفتار کر کے 31 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 18 لاکھ 52 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد ۔۔۔

مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور نے بتایا کہ فاروق عرف فاروقی چدھڑ گینگ کے 2 ممبر فاروق اور عباس کوگرفتار کر کے 18 مقدمات ٹریس ہوئے 4 عدد موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ 25 ہزار روپے اور نقدی 2لاکھ 85 ہزارروپے جبکہ اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل برآمد کیے ۔ شہبازی چدھڑ گینگ کے 2 ممبران محمد طارق اور محمد شہباز گرفتار کو گرفتار کر کے 13 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل مالیتی 4لاکھ 50ہزار روپے اور نقدی و 2 تولہ طلائی زیورات مالیتی 6لاکھ 92ہزار روپے برآمد کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں