اے سی کا ہسپتال پر چھاپہ،9ملازم غیر حاضر نکلے

اے سی کا ہسپتال پر چھاپہ،9ملازم غیر حاضر نکلے

جہانیاں(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا ہسپتال پر اچانک چھاپہ ڈاکٹر ڈسپنسر سمیت 9 ملازمین غیر حاضر جبکہ 4 ملازمین حاضر پائے گئے ۔

اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر خانیوال کو دے دوں گا عادل عمر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں جبکہ محکمہ صحت خانیوال کے افسران نے کوئی نوٹس نہ لیا ڈاکٹر اور ملازمین کا ایکا بائیو میٹرک سسٹم میں گڑ بڑ ڈاکٹر سمیت ملازمین 12 بجے اپنی ڈیوٹی سے غائب ایل ایچ وی کا گاوں میں کلینک ہسپتال میں نہ بی پی اور نہ ہی الٹر ساونڈ چیک کیا جاتا ہے ڈلیوری کیس زیادہ تر جہانیاں ریفر تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت چک نمبر 136 دس آر میں ڈاکٹر خدا داد شوکت ،ڈسپنسر ممتاز قادری کا ہتک آمیز رویہ ،ملازمین لاکھوں روپے کی گرانٹ خورد برد کرنے میں ملوژ ،ڈی سی خانیوال کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر اچانک بنیادی مرکز صحت چک نمبر 136 دس آر پہنچ گئے تو موقع پر صرف4 ملازم حاضر پائے گئے ۔اس موقع پر عادل عمر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے بتایا کہ میں اپنی غیر حاضر ملازمین ودیگر مماملات کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کو بھیج دوں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں