مرغوں کی لڑائی اور تاش پر جوا، 15 قمار باز گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)مرغوں کی لڑائی اورتاش پر جوا کھیلنے والے 15 قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگے 44950 روپے، 18 موبائل فونز، 5 مرغے، 4 گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکل برآمد کرلیے۔
ملزمان میں ذیشان، قاسم، کامران، ارسلان، شیر احمد، اسد، عدیل، واجد، زریاب، فہد حسن، عدیل ، ممتاز، زرخان، مولا بخش اور عبداللہ شامل ہیں۔