اشیاء خوردونوش کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے:نعمان صدیق

اشیاء خوردونوش کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے:نعمان صدیق

سبزیوں، پھلوں ،اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کاحکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، نیلامی کے عمل اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر بھی ان کے ہمراہ تھیں جبکہ منڈی انتظامیہ اور متعلقہ افسروں نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کا سرکاری نرخ نامے سے موازنہ کیا اور بولی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مختلف آڑھتوں اور سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار، وزن اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی تاکہ صارفین کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔محمد نعمان صدیق نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے تجاوز، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں