سی ای او ہیلتھ کا مریم نواز ہیلتھ سینٹرز کا اچانک دورہ

سی ای او ہیلتھ کا مریم نواز ہیلتھ سینٹرز کا اچانک دورہ

حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد نے مریم نواز ہیلتھ سینٹرز 32، 30 اور 28 چکوک کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صدر ڈاکٹر زنیر انور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز احمد نے ہیلتھ سینٹرزکا دورہ کرکے وہاں عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج و معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر شہباز احمد نے مارچری سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔سی ای او ہیلتھ نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اچانک دورے جاری رکھے جائیں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں