بی آئی ایس پی : فیصد مفت سمیں تقسیم کرنے کا ہدف مکمل

بی آئی ایس پی : فیصد مفت سمیں تقسیم کرنے کا ہدف مکمل

1کروڑ خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی :روبینہ خالد کی پریس کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا لاہور میں سینٹرل زونل آفس پنجاب کا دورہ، سوشل پروٹیکشن والٹ کے اجرا، مفت سمز کی فراہمی اور خواتین کو براہِ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تفصیلی بریفنگ ملک بھر میں ایک کروڑ مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور اب تک 50 فیصد مفت سمیں تقسیم کرنے کا ہدف عبور کیا جاچکا ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظمِ پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ادائیگیوں کے نظام میں مزید شفافیت اور سہولت کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا ہے ۔ اس وقت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اب تک مفت سمز کی فراہمی کا عمل تقریباً 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کی تاریخ میں خواتین کی سماجی تحفظ، ڈیجیٹل و مالی نظام میں شمولیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں