نئی سیاسی پارٹی پاکستان تحریک استحکام قائم کرنیکا اعلان

نئی سیاسی پارٹی  پاکستان تحریک استحکام قائم کرنیکا اعلان

پارٹی باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجسٹر کروا لی ہے : ڈاکٹر فاروق

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر فاروق خان نیازی نے سٹی پریس کلب میانوالی میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران اپنی نئی پارٹی  پاکستان تحریک استحکام  قائم کرنے کا اعلان کیا۔ڈاکٹر فاروق خان نیازی نے صحافیوں کو بتایا کہ الحمدللہ انہوں نے اپنی پارٹی باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجسٹر کروا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائم کرنے کا مقصد پاکستان کی فلاح و بہبود اور عوام کی خدمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت افرا تفری کا نظام قائم ہے اور عوام سے ووٹ لے کر اعلیٰ ایوانوں میں جانے والے لوگ عوام کو بھول جاتے ہیں۔  یہاں کبھی فوج اور کبھی سول لوگوں کی حکومت کا کھیل کھیلا جاتا ہے ، جو سب کے سامنے ہے ۔ ان شاء اللہ ہم نئی قیادت اور نئے لوگ لے کر آئیں گے اور اپنے ضلع میانوالی کے عوام کے مسائل کا حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ بہت جلد پارٹی کے تمام عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا اور انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وقت دے کر ان کی بات سنی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں