روڈ سیفٹی واک، نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی

 روڈ سیفٹی واک، نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی گئی

واک میانوالی سٹیڈیم کالاباغ روڈ سے شروع ہو کر چونگی کالاباغ پر اختتام پذیر

میانوالی،کمرمشانی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کی زیر قیادت ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہر میں روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا۔ واک میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر ڈی ٹی او نے خوش آمدید کہا۔واک میانوالی سٹیڈیم کالاباغ روڈ سے شروع ہو کر چونگی کالاباغ پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر ڈی ٹی او نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس واک کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور حفاظت کے اقدامات اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ حاصل شدہ معلومات کو دوسروں تک پہنچائیں، موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، اپنی انتہائی بائیں سائیڈ پر سفر کریں، اور چھوٹے بچوں کو روڈ کراسنگ اور پیدل چلنے کی صحیح سمت کے بارے میں آگاہ کریں۔ڈی ٹی او نے مزید کہا کہ اوورسپیڈنگ سے اپنی جان کو داؤ پر نہ لگائیں اور ٹریفک کے ترامیم شدہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں