جنرل ہسپتال نے ہیلتھ کیئر کا آپریشنل لائسنس حاصل کرلیا

جنرل ہسپتال نے ہیلتھ کیئر کا  آپریشنل لائسنس حاصل کرلیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) جنرل ہسپتال نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تمام وضع کردہ معیارات اور ایس او پیز پر پورا اترتے ہوئے باقاعدہ آپریشنل لائسنس حاصل کر لیا، یہ سنگِ میل ادارے کی ایک شاندار کامیابی اور پیشہ ورانہ معیار کا عکاس ہے ۔

اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے ہمراہ تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لائسنس کا اجرا ہسپتال کے عملے کی پیشہ ورانہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے اور یہ لائسنس جنرل ہسپتال کی ساکھ میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں