رضوان محمود ڈائریکٹر ایڈمن گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات

رضوان محمود ڈائریکٹر ایڈمن گوجرانوالہ  ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )ڈائریکٹر ایڈمن جی ڈی اے ارشد وڑائچ ریٹائر ڈہو گئے ،سپوت قلعہ دیدا ر سنگھ رضوان محمود نئے ایڈمن تعینات کردئیے گئے ، الوداعی تقریب میں ارشد وڑائچ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، نئے ڈائریکٹر اور سٹاف خدمات کو سراہا ۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن رضوان محمود نے کہا کہ جی ڈی اے کے معاملات کو سٹاف کی مشاورت سے بہتر کر یں گے ، ادارے کی کامیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ، ریکوری پراسیس میں بہتری لائی جائیگی ، علاقے میں بننے والی تمام سوسائٹیز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، غیر قانونی بننے والی سوسائٹیز کو محکمانہ نظام میں رہتے ہوئے لیگلائز کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں