آئمہ کرام کو براہ راست وظیفے سے مساجد کا نظام ڈسٹرب ہوگا:زاہد الراشدی

 آئمہ کرام کو براہ راست وظیفے سے مساجد  کا نظام ڈسٹرب ہوگا:زاہد الراشدی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کو نظر انداز کر تے ہوئے آ ئمہ کو براہ راست وظیفے دینے کا جو اعلان کیا ہے۔

 اس سے پورے صوبے میں مساجد کا طویل عرصے سے قانون کے مطابق چلا آنے والا نظام ڈسٹرب ہوگا،انتظامی کمیٹیوں اور آئمہ وخطبا کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونگی ،اس خلفشار سے مساجد کے ماحول کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو امدادی رقم مسجد کی قانونی کمیٹی کودی جائے اور قانونی طور پر مساجد کمیٹیوں کو آئمہ وخطبا کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے بارے میں کسی معقول معیار کا پابند کر دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں