راہوالی کے عوام کو لا وارث نہیں ہونے دینگے :بلال تارڑ

راہوالی کے عوام کو لا وارث نہیں ہونے دینگے :بلال تارڑ

وعدوں کے مطابق مسائل کو حل کیا جائیگا :عمران شیروانی کے ڈیرے پر خطاب

راہوالی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ راہوالی کے عوام میاں نواز شریف کے شیر اور مسلم لیگ ن کے دیوانے ہیں ان کو کبھی بے آسرا اور لاوارث نہیں ہونے دینگے ان کے مسائل کو وعدوں کے مطابق جلد حل کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کا منشور بھی عوام کی خدمت کرنا ہے جس پر ہر حال میں عمل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی نائب صدر عمران احمدخان شیروانی کے ڈیر ے پر کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں گرلز ہائی سکولوں کی نئی عمارتوں میں نئے تعلیمی سال سے کلاسوں کا اجرا ، ریلوے پھاٹک کے قریب اوورہیڈ برج کی تعمیر، ہسپتال کی منظوری ، شرقی راہوالی میں سیوریج کی تعمیر جلد شروع ہوگی ،شرقی راہوالی میں سیوریج کے لیے 20کروڑ روپے ،ریلوے لائن پر اوورہیڈ برج کے لیے 10کروڑ روپے کی گرانٹس جاری ہوچکی ہیں صرف محکمانہ کارروائیاں مکمل کرکے کام شروع کردیا جائیگا ۔ایم این اے محمود بشیر ورک کے پرسنل سیکرٹری عرفان مظفر چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں