بینظیر بھٹو نے آمریت، جبر کیخلاف بے خوف جدوجہد کی ،فیصل راٹھور

 بینظیر بھٹو نے آمریت، جبر کیخلاف بے خوف جدوجہد کی ،فیصل راٹھور

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی بھرپور حامی رہیں،برسی کے موقع پر پیغام

مظفر آباد (اے پی پی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر پیغام میں ان کی عظیم قومی، جمہوری اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے فروغ کے لیے وقف کئے رکھی۔ وہ عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جمہوری جدوجہد کی ایک روشن مثال قائم کی، بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت، جبر اور انتہا پسندی کے خلاف بے خوف ہو کر جدوجہد کی اور عوامی طاقت پر کامل یقین رکھا۔ بے نظیر بھٹو شہید مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی بھرپور حامی رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں