مظفر گڑھ کی بیوٹیفکیشن کا کام مزیدتیز کیا جائے ، عثمان طاہر

مظفر گڑھ کی بیوٹیفکیشن کا کام  مزیدتیز کیا جائے ، عثمان طاہر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیرِ صدارت شہر کی بیوٹیفکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔۔۔

جس میں تمام سرکاری عمارتوں کی دیواروں پر کیلی گرافی، سٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس کی بیوٹیفکیشن کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے ، سرکاری عمارتوں کے ماحول کو خوشگوار بنانے اور عوامی مقامات کو بہتر انداز میں آراستہ کرنے کے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن کے تمام کام بروقت، معیاری اور منصوبہ بندی کے تحت مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا کہ خوبصورت اور منظم سرکاری عمارتیں نہ صرف شہری حسن میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عوام میں مثبت احساس بھی اجاگر کرتی ہیں، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں