جدید کنونش،ایکسپو سینٹر کی تعمیر کیلئے کام تیز کیا جائے ، رندھاوا

جدید کنونش،ایکسپو سینٹر کی تعمیر کیلئے کام تیز کیا جائے ،  رندھاوا

میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں لگثرری ہوٹل کی تعمیر کا جائزہ لیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اسلام آباد میں ایک جدید کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کے قیام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں سمیت آئندہ ایس سی او اجلاس کے انعقاد سے قبل اسلام آباد میں اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کنونشن اور ایکسپو سینٹر کی تعمیر کیلئے مناسب جگہ کے انتخاب کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ کنونشن اور ایکسپو سینٹر کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں پبلک کیلئے آنے میں آسانی اور بہتر پارکنگ کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں لگثرری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کہ اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس پر باقاعدہ آغاز اگلے سال ممکن ہوسکے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں