اڑان پاکستان کے تحت ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جائیگا :احسن اقبال

اڑان پاکستان کے تحت ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جائیگا :احسن اقبال

اے آئی معاشی طاقت کا انجن سبقت والی قومیں عالمی معیشت کی قیادت کرینگی پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لئے پرعزم ، اے آئی رائز ایکسپو سے خطاب

 اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جائیگا ۔ حکومت نے اڑان پاکستان ویژن کے تحت ای پاکستان حکمتِ عملی تشکیل دی تاکہ ملک کو ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں مسابقتی اور مضبوط بنایا جا سکے ۔جمعہ کو اے آئی رائز ایکسپو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور جدت کی نئی جہتوں پر روشنی ڈالی ، برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور جدت اڑان پاکستان کے تین بنیادی ستون ہیں، جن پر ملکی ترقی کا انحصار ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لئے پرعزم ہے اور حکومت نے تین نئے نیشنل سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نئی مینوفیکچرنگ پر مرکوز ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی عالمی مسابقت کا فیصلہ کرے گی اور پاکستان میں قائم ہونے والی کوانٹم ویلی ملک کی ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس، مسابقتی اور جدید قوم بنانا ہے ۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے اور ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں