ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاشہر کا دورہ، حکام کو ہدیات جا ری

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاشہر کا دورہ، حکام کو ہدیات جا ری

ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی اور ایکسیڈنٹل ریویو کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کاشہر کا دورہ، ایکسین ہائی ویز،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں کے ہمراہ نادر اآفس فیصل آباد روڈ، غلہ منڈی چوک، جھمرہ چوک سمیت مختلف مقامات پرگئیں اور وہاں یوٹرن اور نئے ٹریفک سگنل لگانے کی جگہ بدلنے سمیت موقع پر ہدایات جاری کیں،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ختم نبوت چوک کادورہ، چوک کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، بیوٹیفکیشن سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے لاہور روڈ بخشی ٹرانسپورٹ اڈا کا اچانک دورہ کیا صفائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

صفائی کی ابتر صورتحال اور مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی اور ایکسیڈنٹل ریویو کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے ۔ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں انہیں نئی ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی گئی ۔ علاوہ ازیں ایکسیڈنٹل ریویو کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اہم مقامات پرمزید ٹریفک سگنل لگائیں جائیں گے ، ،انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں