ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس،7درخواستوں کی منظوری
ماحولیاتی تحفظ ترجیح، بغیر اجازت تعمیرات پر کارروائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 9 درخواستوں کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے زمینی حقائق اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے درکار شرائط اور تقاضوں کے مطابق 7 درخواستوں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ سائٹس وزٹ کرکے ایس او پیز کے مطابق تعمیرات کو چیک کیا جائے اور بغیر اجازت یا خلافِ ضابطہ کام کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔