نارتھ کراچی میں پیور بلاک منصوبے کا افتتاح

 نارتھ کراچی میں پیور بلاک منصوبے کا افتتاح

کراچی(آئی این پی)نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 5C3 کے وارڈ تھری میں پیور بلاک کی تنصیب سے مکمل ہونے والی دس گلیوں کا باقاعدہ تقریب میں افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چیرمین نیو کراچی ٹاون شعیب بن ظہیر یو سی 3 چیرمین محمد علی ارشد کونسلرز ، ٹاؤن افسران اور منتخب نمائندے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد،بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ وہ عوام کے ووٹوں کے ذریعے منتخب ہو کر آئے ہیں اور اسی لیے خود کو عوام کے سامنے جواب دہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عوامی مینڈیٹ سے آتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ نہ صرف دعوے کریں بلکہ عملی طور پر خدمت اور ذمہ داری کا ثبوت بھی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں