کم عمر لڑکی کے اغوا کیس میں ملزم کی ضمانت

کم عمر لڑکی کے اغوا کیس میں ملزم کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر لڑکی کو اغوا کر کے شادی کرنے کے الزام سے متعلق مقدمے میں ملزم اسد اللہ کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 سماعت کے دوران وکیلِ مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم اسد اللہ نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور بعد ازاں اس سے شادی کی جبکہ ملزم کو بخوبی علم تھا کہ مغویہ کی عمر 15 سال ہے ۔ وکیلِ مدعی کے مطابق اس حوالے سے ملزم کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں