ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، درخواستوں پر فوری احکامات جاری
شہر یو ں کو ریلیف مہیا کر نا تر جیح ،قانو ن کی بالا دستی کو یقینی بنا یا جا ئے گا ،قاضی علی
اسلام آباد(این این آئی) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کھلی کچہری کے دوران شہر یو ں کی شکا یا ت سن کر متعلقہ افسران کو حل کے احکا ما ت جا ری کئے ۔ ایس ایس پی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس خو اتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹا ولرنس پالیسی پر عمل پیر ا ہے ، شہر یو ں کو ہرممکن ریلیف مہیا کر نا اولین تر جیح ہے ،قانو ن کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا ۔