شہریوں کو مفت کپڑے فراہم کرنے کا مشن خیر کا سفر کی پذیرائی

شہریوں کو مفت کپڑے فراہم کرنے کا مشن خیر کا سفر کی پذیرائی

35روز میں12ہزار230ملبوسات فراہم،10ہزار 416ملبوسات تقسیم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جنرل بس سٹینڈ پر قائم فری ونٹر کلاتھ بازار ‘‘ خیر کا سفر’’ کا دورہ کیا جہاں مستحق افراد، مزدوروں اور غریب شہریوں کو سردیوں کے کپڑے بلا معاوضہ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اور مستحقین میں خود ملبوسات تقسیم کئے ۔کمشنر عامر کریم خاں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری ونٹر کلاتھ بازار کا آغاز 17 نومبر 2025 کو کیا گیا تھا جو تاحال تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ منصوبہ اب تک 35 روز مکمل کر چکا ہے ۔ اس دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 230 ملبوسات فراہم کئے گئے جن میں سے 10ہزار 416 ملبوسات مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شدید سردی میں نادار طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فری ونٹر کلاتھ بازار کا مقصد مستحق شہریوں کو باعزت طریقے سے ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شہری سردی کے باعث مشکلات کا شکار نہ ہو۔کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تقسیم کے عمل میں شفافیت، نظم و ضبط اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس فلاحی اقدام سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ار ٹی اے محسن نثار بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ ایسے منصوبے بے وسیلہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں