سرکاری اراضی کی نیلامی میں حکومتی مفادکو ترجیح دیں،محمد اشرف
لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ سرکاری اراضیوں کی نیلامیوں میں حکومت پنجاب کے مفادات کو ترجیح، کرائے و ایوریج کاشت ریٹس کی تفصیلات وائیلوایشن ٹیبل کیمطابق فراہم کی جائیں۔۔
، ڈی سی ریٹس کے مطابق اراضیوں کی نیلامیوں کو یقینی بنایا اوراراضی کی زرعی و کمرشل استعمال پر فوکس کیا جائے ،افسر اراضی کی درست مالیت کا تعین کرنے کے لیے سائٹس کا دورہ لازمی کریں اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق پرائس اسسمنٹ کا تعین کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدار ضلعی پرائس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لودھراں اور دنیاپور کی 19 لاٹس کی نیلامیوں کے ریٹس بھی طے کیے گئے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی زاہد حسن سے ملاقات کی اور شہر کے بس و ویگن سٹینڈز پر ممکنہ سہولتوں اور مناسب جگہوں کی پڑتال کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر اور باہر قائم اڈوں پر ورکنگ یقینی بنائی جائے اور تحصیلوں میں بھی بس و ویگن سٹینڈز کے لیے جگہیں مختص کی جائیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں ٹرانسپورٹ سٹرکچر بہتر بنانے کا ٹاسک انجام دیں گی تاکہ عوام کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے ۔