پارکوں میں جلد بہترین سہولتیں دستیاب ہونگی، خالد جاوید

پارکوں میں جلد بہترین سہولتیں دستیاب ہونگی، خالد جاوید

بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی،پبلک سروس ڈیلیور ی کوترجیح دی جا رہی،ڈی سی وہاڑی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، شہروں کی بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو ترجیح دی جا رہی ہے ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری ہے جس سے شہریوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آ رہا ہے ، ستھرا پنجاب کے ورکرز گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اکٹھا کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں اور دکانوں کا کوڑا مقررہ ٹیموں کے حوالے کریں اور کسی صورت سڑکوں یا گرین بیلٹس پر نہ پھینکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنے شہروں کو صاف اور خوبصورت بنانا ہے ، وہاڑی شہر کے پارکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد شہریوں کو پارکوں میں بہتر تفریحی سہولتیں دستیاب ہوں گی، پارکوں میں بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولوں اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس بنائی جا رہی ہیں جہاں مختلف اقسام کے خوبصورت پودے اور کلر فل ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی جبکہ مین سڑکوں کے کنارے واکنگ ٹریکس بھی تعمیر کیے جائیں گے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد وہاڑی شہر ایک نئی خوبصورتی اور نمایاں بیوٹیفکیشن کے ساتھ سامنے آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں